بہا ؤ الدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کو قانونی حیثیت مل گئی

08:17 PM, 28 Mar, 2017

لاہور: بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کو قانونی حیثیت مل گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی (بی زیڈ یو) کے لاہور کیمپس کو قانونی حیثیت دیدی گئی ہے۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے بی زیڈ یو کے لاہور کیمپس کو فعال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت عالیہ کے فیصلے کے بعد طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزیدخبریں