اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سندھ پر سیاسی بیان کی ضرورت نہیں .وہ مختلف صوبوں کے دورے کرتے رہیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ تمام پروجیکٹس جو صوبائی حکومتیں مکمل نہیں کرسکیں وہ وزیراعظم اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم سندھ، بلوچستان اور کے پی کے دورے کرتے ہیں،وہ پورے ملک کے پرائم منسٹر ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ کارکردگی اور سیاست کو الگ نہیں کیا جاسکتا ، وزیراعظم سندھ کے لوگوں کے لیے وہاں گئے۔