متیراکی فلم ” تم ہی ہو “ کا فحش ترین گانا ریلیز ،سوشل میڈیا صارفین غصے سے آگ بگولا ہوگئے

متیراکی فلم ” تم ہی ہو “ کا فحش ترین گانا ریلیز ،سوشل میڈیا صارفین غصے سے آگ بگولا ہوگئے

07:21 PM, 28 Mar, 2017

کراچی:  پاکستانی ماڈل متیراکی فلم ” تم ہی ہو “ کا فحش ترین گانا ریلیز کر دیا گیا  جس کے آتے ہی  سوشل میڈیا صارفین غصے سے آگ بگولا ہوگئے ۔ پاکستان فلم  انڈسٹری میں آئٹم سانگز اور ڈانس کرنے والی ادارہ ریما ، میرا ، صائمہ ااور صاحبہ کے بعد اب پاکستانی ماڈل متیرا بھی شامل ہیں  ۔فلم تم ہی ہو کا فحش ترین گانا”ماہیا “ریلیز کیا گیا جس کی عکس بندی متھیرا اور دانش تیمور پر کی گئی۔گانے میں کئی فحش مناظر عکس بند کیے گئے ہیں جو نا قابل برداشت ہیں۔

،مناظر میں متیرا نے فحش لباس پہن رکھا ہے ۔متھیرا کے اس گانے ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین برہم ہوگئے۔ جس پر لوگوں کا کہنا متھیرا سے یہی توقع کی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں