لاہو: معروف پاکستانی آر جے و اداکار ساحر لودھی کی پہلی ہی فلم ”راستہ“تنازعے کی زد میں آگئی، فلم رواں ماہ 23مارچ کو بڑے پردے پر نمائش کیلئے پیش کی جانے تھی جسے سنسر بورڈ نے نازیب کلمات اور گالم گلوچ سے بھرپور مکالموں کی وجہ سے ریلیز سے روک دیا۔
تاہم اب اس فلم و نمائش کی اجازت مل گئی ہے جس پر ساحر لودھی نے فلم میں تبدیلی کرکے اسے 31مارچ کو نمائش کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلم لوسٹوری اور ایکشن پر مبنی ہے۔فلم کی ہدایات بھی ساحر لودھی نے دی ہیں۔