نئی دہلی: بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پر دیش میں انتہاپسند 'یوگی آدیتیہ ناتھ' کا وزیر اعلیٰ بنتے ہی خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھیں۔ بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ یوگی کی وجہ سے اتر پردیش میں تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی ہو سکتی ہے۔
اقلیتوں کے بارےمیں خطرناک خیالات رکھنے والا اب اتر پردیش کا حکمران ہے۔تمام اقلیتوں کو زبر دستی ہندو بنانے کا اعلان کرنے والا یو گی اپنے مقاصد کے حصول کے لیے انتہائی حد تک جا سکتا ہے۔
یو گی کی سفاکیت کا یہ عالم ہے کہ وہ کھلے عام مسلمان خواتین اور بچیوں کی لاشوں کو قبروں سے نکال کر ان کی بے حرمتی کرنے کی تلقین کر تا ہے۔
بھارت کی سیاست پر نظر رکھنے والے خبردار کر رہے ہیں کہ بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی کو روکا نہ گیا تو اقلیتوں کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا ۔