ممبئی: اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں کامیابی اپنے فن کے بل بوتے پر حاصل کی ہے‘ باپ کے نام سے نہیں اپنی صلاحیتوں سے آگے آئی ہوں۔
سوناکشی سنہا نے کہا کہ فلموں میں اپنی نمائش کر کے کامیابی پر یقین نہیں رکھتی۔ انھیں ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور ڈائریکٹرز بھی ان کے پاس ایسے کردار لے کر نہیں آتے۔ ان کی فلمیں اس دکھاوے کے بغیر بھی کامیاب ہورہی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ والدین سے مشورے لیتی ہیں اور والدین کے مشوروں کا ان کی زندگی میں اہم کردار ہے۔