ہما قریشی سخت ٹریننگ کر رہی ہیں

04:45 PM, 28 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی آج کل مشکل ٹریننگ سے گذر رہی ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی سخت ٹریننگ کی ایک وڈیو بھی شیئر کی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ وہ خود کو بہترین بنانے کےلئے یہ ٹریننگ کر رہی ہیں۔ہما قریشی کو رواں سال اکشے کمار کی فلم ”جولی ایل ایل بی 2“ میں دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے ایسا سب عورتوں کو ترغیب دینے کے لیے بھی کیا ہے کہ آج کل کی عورتوں کو زندگی کے ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ اور مضبوط بننے کے لیے جم جائن کرنا بھی ضروری ہے۔

مزیدخبریں