اسلام آباد: ذوالفقار علی بھٹو شہید یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کانووکیشن سے خطاب کرنا فخر کا لمحہ ہے اور تعلیم مکمل کرنے پر طلباء و طالبات اساتذہ اور والدین مبارکباد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی تعلیم زندگی کے ہر شعبے میں کام آتی ہے اور سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے تعلیم سے بہتر معاشرہ تشکیل دینے میں مدد ملتی ہے یہی وجہ ہے کہ تعلیم یافتہ قوم کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا اور طلباء کو آگے بڑھ کر ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ پاکستانیوں کے عزم و حوصلے سے واقف تھی تبھی وہ عوام کی طاقت سے آمریت کیخلاف کھڑی ہوئیں اسی وجہ سے میرے اہلخانہ کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔ نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کا بے نظیر کا خواب پورا ہوتا دیکھ رہا ہوں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں