اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے این ڈی ایم اے کے زیر اہتمام پاکستان اسکول سیفٹی فریم ورک کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے جس کے باوجود پاکستانی قوم پرعزم رہی۔ بین الاقومی سطح پر پاکستان کی ترقی کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا پنجاب میں آٹی کے زریعے اسکولوں کی سیکیورٹی کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ پاکستان اسکول سیفٹی فریم ورک پر پچھلے ساڑھے تین سال میں بہت کام ہوا ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا وژن 2025 میں بھی تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور پاکستان کے حالات تبدیل ہو رہے ہیں۔ ہم ترقی کی جانب گامزن ہیں۔ اسلام آباد کے 422 اسکولوں کی سیکیورٹی میں بہتری لائی گئی ہے جبکہ پنجاب میں 55 ہزار اسکول کے لیے بھی اقدامات اٹھائے گئے۔ نصاب میں معاشرتی، ماحولیاتی اور پارلیمانی ابواب کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا موجودہ دور میں ہم نے ہر شعبے میں ترقی کی ہے۔ وزیراعظم سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے دورے کرتے رہیں گے۔ ان کے دوروں پر کسی کو سیاسی بیان دینے کی ضرورت نہیں۔ کارکردگی اور سیاست کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔ نواز شریف پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں اور انہیں باقی صوبوں کی طرح سندھ بھی عزیز ہے۔ وزیراعظم کراچی، حیدر آباد اور ٹھٹھہ صرف سندھ کے لوگوں کیلئے گئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں