ملتان میں پنجاب پٹرولنگ پولیس دوسرے روز بھی دوڑ میں 3 نوجوان بے ہوش

10:42 AM, 28 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

ملتان: پولیس میں بھرتی ہونا آسان نہیں ۔ پنجاب پٹرولنگ پولیس اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں بھرتی کیلئے دوسرے روز بھی دوڑ لگاتے ہوئے ، تین نوجوان بے ہوش ہوگئے ،، دو خواتین نے بھی دوڑ لگائی لیکن 10 منٹ میں مطلوبہ فاصلہ طے نہ کرنے پر ڈس کوالیفائی ہوگئیں ، انڈسٹریل اسٹیٹ میں پنجاب پٹرولنگ اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے امید واروں کی ریس اور ریس کے دوران بے ہوش ہونے کا سلسہ جا ری ہے۔

دوڑ میں کل 1206امید وار حصہ لے رہے ہیں جبکہ ایک اعشاریہ 6کلومیٹر کا فا صلہ امید واروں نے دس منٹ میں طے کرنا تھا جب کی دوڑ کے دوسرے روز صرف دو خواتین نے ہی دوڑ میں حصہ لیا اور دو ڈس کوالی فائی ہو گئیں جبکہ تین نوجوان گرمی کی وجہ سے بے ہوش کر گر پڑے اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی 31اسامیوں کے لیے بھی امیدواروں نے دوڑ میں حصہ لیا ۔

مزیدخبریں