برلن: جرمنی کے شہر برلن میں واقع میوزیم سے 100 کلو گرام وزنی سونے کا سکہ چوری ہو گیا جس کی قیمت 40 لاکھ ڈالر ہے اور اس سکے پر ملکہ الزبتھ دوم کا نقش بھی کنندہ ہے۔ سکے کا قطر 53 سینٹی میٹر جبکہ اس کی موٹائی 3 سینٹی میٹر ہے۔ چوری ہونے والے سکے کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھا گیا ہے کیونکہ اسکی تیاری میں 100 فیصد خالص سونا استعمال کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک کی معلومات کے مطابق ہمارا خیال ہے کہ چور یا چوروں کا گروہ پیچھے کی طرف سے میوزیم کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ واضح رہے بوڈ میوزیم کا شمار دنیا میں سکوں کا سب سے زیادہ مجموعہ رکھنے والے عجائب گھر میں ہوتا ہے۔ یہاں تقریباً 5 لاکھ 40 ہزار نوادرات موجود ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں