بھارت مذاکرات معطل کرتا ہے تو دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہو گی، اعزاز چودھری

بھارت مذاکرات معطل کرتا ہے تو دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہو گی، اعزاز چودھری

واشنگٹن: برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے کہا حقانی نیٹ ورک پاکستان کے دوست نہیں ہیں اور نہ ہی پراکسی ہیں۔ پاکستان نہیں چاہتا کہ وہ کسی قسم کا تشدد کریں کسی کے خلاف بھی۔

عام انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے مذاکرات معطل کرتا ہے تو اِس سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جس طریقے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ہے کوئی اور قوم ایسے نہیں کر سکتی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں