شیخوپورہ: شالیمار ایکسپریس اور آل ٹینکر میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

08:31 AM, 28 Mar, 2017

 لاہور: لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس شیخوپورہ کے علاقے ہرن مینار کے قریب پہنچی تو پھاٹک کراس کرتے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ خوفناک تصادم کے باعث ٹرین کی بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ ٹرین ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور آئل ٹینکر ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق کے مطابق حادثہ آئل ٹینکر کے ایکسل خراب ہونے اور پٹڑی پر ٹھہرنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پھاٹک کے گیٹ کیپر یونس نے ابتدائی بیان میں کہا کہ ریلوے حکام کو ٹرین رکوانے کی اطلاع کر دی تھی۔ کسی نے بات نہیں سنی۔ پولیس نے گیٹ کیپر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں