جعلی کیلوں میں چھپائی گئی17 کلو گرام کوکین برآمد ،ملزم گرفتار

07:59 AM, 28 Mar, 2017

میڈرڈ: سپین کے بین الااقوامی ائر پورٹ پر حکام نے جعلی کیلوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرکے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا ۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپانوی پولیس نے خفیہ اطلاع پرمیڈرڈ ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران 17 کلوگرام کوکین برآمد کرلی، پولیس کے مطابق منشیات کو مصنوعی کیلوں میں چھپا کر اٹلی بھجوانے کی کوشش کی جارہی تھی۔

ہسپانوی پولیس نے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا جب کہ ایک شخص سے اٹلی میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کی مدد سے بڑے اسمگلرز تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں