بغیر جھنڈے والے پانچ سو روپے کے نوٹ بھی اصلی ہیں، اسٹیٹ بینک

07:32 AM, 28 Mar, 2017

لاہور:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5سو روپے کے بغیر جھنڈے کے نوٹ کے اصلی ہونے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ بغیر جھنڈے کے 5سو روپے کے نوٹ قابل استعمال ہیں۔

مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق 2006ءسے 2009ءتک 2سو روپے کے نئے ڈیزائن کے نوٹ بغیر جھنڈے کے جاری کیے گئے تھے۔

جنوری 2010ءکے بعد 5سو روپے کے کرنسی نوٹوں کے سیکیورٹی فیچر بڑھاتے ہوئے جھنڈا شامل کیا گیا تھا، تاہم پہلے جاری کیے گئے نوٹ منسوخ نہیں ہوئے تھے۔

مرکزی بینک کے مطابق ان نوٹوں کے متعلق سوشل میڈیا میں پھیلائی جانے والی افواہوں میں صداقت نہیں ہے

مزیدخبریں