اسلام آباد: قومی اسمبلی میں امریکی کانگریس کی قرارداد کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔یہ قرارداد د ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک نے پیش کی۔ اپوزیشن نے اس قرارداد کی مخالفت کی ۔
قومی اسمبلی میں امریکی کانگریس کی قرارداد کیخلاف قرارداد پیش کی گئی۔قرارداد کا متن تھا کہ پاکستان اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔ قرارداد میں مزید کہاگیاکہ امریکہ اور عالمی برادری کشمیر و غزہ میں مظالم پر نوٹس لے۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عام انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد کے جواب میں قرارداد لانے کا اعلان کیا تھا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاتھا کہ امریکی قرارداد کے مقابلے میں قرارداد ضرر لائیں گے۔
امریکی قرارداد کو پاکستان نے مسترد کردیا تھا اور دفتر خارجہ نے قرارداد پر فوری ردعمل دیا تھا کہ امریکی کانگریس کی یہ قرارداد بلا جواز ہے۔