کنگ خان ایک بار پھر کا میاب، زیادہ کمانے والوں کی فہرست میں  سب سے آگے

05:07 PM, 28 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

ممبئی :  بالی وڈ کنگ خان ایک بار پھر کامیاب ہوگئے ہیں۔ شاہ رخ خان  زیادہ کمانےو الوں کی فہرست میں سب سے آگے ہیں۔ بالی وڈ کنگ کاشمار ایسے اداکاروں میں ہوتا ہے جو کافی عرصے سے انڈسٹری میں کا م کررہے ہیں۔ وہ بھارتی شائقین کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ تاہم ان کی فلمیں باکس آفس پربھی کامیاب رہتی ہیں۔

امریکی جریدے فوربز پر آئی ایم ڈی بی  سے لیے گئے ڈیٹا کی مدد سے بھارت میں رواں برس سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے۔  جس کے مطابق شاہ رخ خان بھارتی فلم نگری میں رواں برس سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سرفہرست 10 سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بھارتی اداکاروں کا تعلق جنوبی بھارت سے ہے۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شاہ رخ خان سرفہرست ہیں جو کہ ایک فلم کا معاوضہ150کروڑ سے 250  کروڑ بھارتی  روپے لیتے ہیں۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر تامل انڈسٹری سے  اداکار رجنی کانت ہیں جن کی ایک فلم کا معاوضہ شاہ رخ سے کچھ کم یعنی 115کروڑسے 170 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

رپورٹ کے مطابق  تیسرے نمبر پر بھارتی اداکار جوزف وجے ہیں جو کہ ایک فلم کا معاوضہ 130کروڑ سے  250 کروڑ بھارتی روپے تک لیتے ہیں جب کہ چوتھے نمبر پر موجود بالی وڈ اداکار پرابھاس کی ایک فلم کا معاوضہ 100 کروڑ سے 200 کروڑ بھارتی روپوں تک ہے۔

 رپورٹ میں بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے کیوں کہ ان  کی ایک فلم کا معاوضہ 100کروڑ سے275کروڑ بھارتی روپے تک ہے۔مزید برآں بالی وڈ کے تیسرے اور مشہور خان سلمان خان رواں برس زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں جن کی ایک فلم کا معاوضہ 100 سے 150کروڑ بھارتی روپے ہے۔  
ان کے علاوہ، فہرست میں ساتویں نمبر پر کمل ہاسن، آٹھویں پر الو ارجن، نویں پر اکشے کمار اور دسویں نمبر اجیتھ کمار موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کمل ہاسن 100 سے 150  کروڑ،  آلو ارجن 100 سے 125 کروڑ،  اکشے کمار 60 سے 145  کروڑ  کماتے ہیں،اس فہرست میں دسویں نمبر پر  اجیت کمار  ہیں جو 105 کروڑ سے 165  کروڑ بھارتی کماتےہیں۔

مزیدخبریں