غریب کا بچہ LUMS میں پڑھے گا فیس میں دوں گی، مریم نواز

غریب کا بچہ LUMS میں پڑھے گا فیس میں دوں گی، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے  کہ حکومت طلبہ کیلئے سکولرشپ پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے جس مٰیں غریب کا بچہ اگر  LUMS میں پڑھنا چاہتا ہے یا کسی اچھی یونیورسٹی میں پڑھنا چاہتا ہے اور اس  کی فیس اس کے ماں باپ نہیں دے سکتے تو اس کی فیس مریم نواز دے گی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئےمریم نواز نے   پنجاب میں پری سکول کے بچوں کیلئے فری دودھ  کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا، پہلی سے پانچویں جماعت تک کے بچوں کو  سکولوں میں مفت دودھ ملے گا۔ اس منصوبے پر 27 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ اس منصوبے کا آغاز جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں سے کر  رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے  صوبہ میں پہلی بار میٹرک ٹیک اور انٹر ٹیک کی کلاسز شروع کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا مہنگائی میں آج بہت حد تک کمی ہو چکی ہے، عوام اپوزیشن کی نااہلی کے برسوں بعد سکون کا سانس لیا،ہسپتالوں میں مفت دوائی دوبارہ ملنا شروع ہو گئی،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے درمیان بھی مقابلہ کی فضا شروع کر دی۔

مریم نواز نے  کہا  400 ارب روپے کا تاریخی کسان پیکج لا رہے ہیں، ایگری کلچر ریفارمز ایک چھت میں تمام سہولیات دیں گے۔کسانوں کو بلا سود قرضوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے ملیں گے۔

مصنف کے بارے میں