پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،  عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفی مسترد 

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،  عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفی مسترد 

اسلام آباد: پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفی زیر غور آیا۔ اجلاس میں استعفی منظور نہ کرنے کی قرار داد پیش کی گئی۔ 

اراکین کا کہنا تھا کہ عمر ایوب نے مشکل ترین حالات میں پارٹی معاملات کو چلایا اس لیےبانی پی ٹی آئی کو استعفی منظور نہ کرنے کیلئے پیغام بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں آپسی اختلافات ختم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ارکان کاکہناتھاپنجاب اور خیبرپختونخوا کے ممبران کو آپس میں لڑایا جارہا ہے۔  شیر افضل مروت کو شیخ وقاص اکرم کے سامنے لاکر اختلافات پیدا کیےجا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے عمر ایوب کو بطور سیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی جائیگی۔