نیب کا بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

 نیب کا بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: چیئرمین نیب  کی ہدایٹ پر بانی تحریک انصاف کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ 


نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی۔


سپریم کورٹ میں دائر  اپیل میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے بر خلاف ہے،ملزم کو ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے حقائق کو نظر انداز کیا۔عدالت 14 مئی  اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ کیخلاف اپیل کو منظور کرے، عمران خان ضمانت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

مصنف کے بارے میں