نظام چلانا ہے تو حکومت و اسمبلیوں کی مدت چار سال کریں، خورشید شاہ

01:11 PM, 28 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے حکومت کی چار سالہ مدت کی تجویز پر پھر کمر کس لی۔ انہوں نے کہا  نظام چلانا ہے تو حکومت و اسمبلیوں کی مدت چار سال کریں۔  

 پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کا کہنا تھا کہ کہنے کو پانچ سال لیکن صحیح معنوں میں حکومت ساڑھے تین، چار سال سے آگے کبھی نہیں چلی۔آج سے دس پندرہ سال پہلے بھی حکومت و اسمبلیوں کی مدت چار سال کرنے کی بات کی تھی۔


جب بھی حکومت بنتی ہے پہلے دو اڑھائی سال گزر ہی جاتے، پھر برداشت ختم ہو جاتی۔

مزیدخبریں