اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

12:15 PM, 28 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان  کر دیا گیا۔

چیف جسٹس کی منظوری سے اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن  کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں10 جولائی سے10 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔


نوٹیفکیشن  کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹس ایسٹ اینڈ ویسٹ میں یکم اگست سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا، ماتحت عدالتوں میں31 اگست تک تعطیلات رہیں گی۔


اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے دونوں نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

مزیدخبریں