تہران: صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد ایران کا نیا صدر کون ہو گا فیصلہ آج ہوگا۔ ایرانی شوریٰ نگہبان نے 6 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی۔
ایران میں چودہویں صدارتی انتخابا ت کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد قبل از وقت صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔2امیدواردستبردار ہوگئے سعید جلیلی، محمد باقر ، مسعود پزیش کیان، مصطفیٰ پور محمدی میں مقابلہ ہوگا۔
نئے ایرانی صدر کے انتخاب کے لیے ملک بھر میں پولنگ ایرانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے تہران میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ انتخابات کا دن ایرانیوں کے لیے خوشی اور مسرت کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے ملک کی عزت اور آبرو انتخابات میں عوام کی شرکت پر مبنی ہے۔
ایران میں 2 امیدواروں کی دستبرداری کے بعد اب 4 صدارتی امیدواروں سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پور محمدی کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔
صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان 2 روز میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران میں صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد یہ قبل از وقت صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر 7 ایرانی عہدے دار گزشتہ ماہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔