لاہور: گلوکار راحت فتح علی خان منی لانڈرنگ میں پھنس گئے ہیں، ان کے خلاف تحقیقات کاآغاز ہوگیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے راحت فتح علی خان کی جائیداد اور آمدن کا ریکارڈ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھجوادیا۔ ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کی آمدن کا9سالہ ریکارڈ بھجوادیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کو راحت فتح علی خان کے گوشواروں اور ویلتھ سٹیٹمنٹ کی نقول ارسال کردی گئی ہے۔ ایف آئی اے نے راحت فتح علی خان کا2014 سے 2022 تک کاریکارڈ مانگا تھا۔ایف آئی اے نے ایف بی آر سے ریکارڈ ملنے کے بعد گلوکار کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔