مینجمنٹ کمیٹی کی طرف سے متعلقہ ریکارڈ کی عدم فراہمی ، وفاقی حکومت نے بڑا قدام اٹھالیا

05:52 PM, 28 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی طرف سے متعلقہ ریکارڈ کی عدم فراہمی پر وفاقی حکومت نے بڑا قدام اٹھالیا ہے۔  وفاقی حکومت کا پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔  وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے دور میں مبینہ بے ضابطگیوں کے پیش نظر خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل پاکستان کو فوری آڈٹ شروع کروانے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔


وفاقی وزارت بین الصوبائی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کی جانب سے متعلقہ ریکارڈ کی عدم فراہمی پر وفاقی حکومت نے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔خط میں کہا گیا ہے آڈیٹر جنرل پی ایس ایل 8 کا بھی فوری آڈٹ شروع کرے اور نجم سیٹھی دور میں ہونے والے اخراجات کا مکمل آڈٹ کروایا جائے، آڈیٹر جنرل 22دسمبر 2022 سے 20جون 2023 کا بلا تاخیر آڈٹ شروع کرے۔آڈٹ حکام نجم سیٹھی سمیت عارضی مییجمنٹ کمیٹی کے ارکان کو ملنے والی مراعات کا بھی جائزہ لیں گے۔

وفاقی حکومت نے دسمبر 2022 میں عارضی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی جبکہ وفاقی حکومت کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے غیر ضروری اخراجات بارے متعدد شکایات موصول ہوئی  تھی۔

مزیدخبریں