روس کا یوکرین میں ریسٹورنٹ پرمیزائل حملہ

05:33 PM, 28 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کیف :روس نے یوکرین میں ریسٹورنٹ پر میزائل حملہ کردیا۔ روس نے یوکرین کے شہر کراماٹوسک میں واقع ریسٹورنٹ پر میزائل حملہ کیا ہے ۔
روس نے یوکرین کے مشرقی شہر کراماٹوسک میں میزائل برسائے جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ۔انتظامیہ کے مطابق

 روس نے یوکرین کے شاپنگ سینٹر اورپیزا ریسٹورنٹ کو نشانہ بنایا ہے، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب وہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں بچانے کیلئے ریسکیو عمل جاری ہے ۔حکام نے بتایا کہ دھماکے کے مرکز میں رہائشی عمارتیں بھی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق جس علاقے میں میزائل سے حملہ کیا گیا وہ یوکرین کے قبضے میں ہے لیکن ان علاقوں سے قریب ہے جہاں اب روس نے قبضہ جمایا ہوا ہے۔واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملوں کا سلسلہ کئی عرصے سے جاری ہے۔

مزیدخبریں