پی سی بی کی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کے حوالے سے درخواست آئی سی سی نے منظور کر لی

02:57 PM, 28 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پی سی بی نےکچھ روز  پہلےآئی سی سی کو  ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف رکھا گیا مجوزہ وارم اپ میچ تبدیل کرنے کی درخواست  منظور، اب نیوزیلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔

 ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان نےکہا کہ وارم اپ میچز  کیلئے افغانستان کے بجائے کسی غیر ایشیائی حریف سے میچ رکھاجائے تاکہ پاکستان کیلئے مفید ثابت ہوسکے۔

پی سی بی نے اس سلسلے میں یہ موقف پیش کیا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان سے مقابلہ کرچکی ہوگی اس لیے دوبارہ وارم اپ میچ میں بھی افغان کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلنا زیادہ مفید نہیں ہوگا لہٰذا غیر ایشیائی ٹیم سے میچ کرادیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی درخواست کو آئی سی سی کی جانب سے منظور کرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد اب پاکستانی ٹیم29 ستمبر اور 3 اکتوبر کو اپنے وارم ا اپ میچز میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف  مد مقابل  ہو گی۔ 

یاد رہے کہ پاکستانی  ٹیم اپنے دونوں وارم اپ میچز بھارت کے شہر حیدر آباد میں کھیلے گی۔

مزیدخبریں