لاہور:ٹین بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے فنڈز سے محکمے کے افسران کی جانب سے کروڑوں روپے کی لگژری گاڑیاں خریدے جانےپر محکمہ خزانہ پنجاب کےاعتراضات سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال میں محکمہ جنگلات نے16 کروڑ 20 لاکھ روپے گاڑیوں کی خریداری پر خرچ کرنے کیلئے اجازت مانگی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی ون کے مطابق 40 سنگل کیبن گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی گئی تھی۔محکمہ جنگلات نے پی سی ون کے خلاف 26 کروڑ روپے سے 40 ڈبل کیبن گاڑیاں خرید لیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ جنگلات سے افسران کیلئے خریدی گئی 40 ڈبل کیبن لگژری گاڑیاں خریدنے سے متعلق وضاحت مانگ لی۔
واضح رہے کہ ٹین بلین سونامی منصوبہ ایکنک سے منظور شدہ ہے۔ جسکے فنڈز سے افسران لگژری گاڑیاں خریدنے میں مصروف رہےاور شجرکاری کی مہم متاثر ہونے لگی ہے۔