ایشین گیمز کےلیے پاکستان کی شوٹنگ ٹیم اور بیڈمنٹن ٹیم کا اعلان 

01:25 PM, 28 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: ایشین گیمز کیلیےپاکستان کی 10 رکنی شوٹنگ ٹیم اور چار رکنی بیڈمنٹن ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ 

ایشین گیمز نیشنل رائفل ایسوسی ایشن نے پاکستان کی 10 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ۔ ٹیم میں غلام بشیر، غلام جوزف، کشمالہ طلعت فاطمہ کاشف،غفران عدیل، ذیشان شاکر،محمد عاکف، عشمان چانداور احمد عثمان سکواڈ میں  شامل۔

ایشین گیمز کیلیے چار رکنی پاکستان بیڈمنٹن ٹیم  بھی منتخب کر لی گئی۔ بیڈمنٹن ٹیم کا انتخاب  دو روزہ ٹرائلز کے بعد کیا گیا۔ ٹرائلز میں چار مرد اور چار خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مراد علی اور نیشنل چیمپین  حافظ عرفان سعید منتخب۔پاکستان کی نمبر ون چیمپین  ماحور شہزاد اور غزالہ صدیق  خواتین کی نمائندگی کریں گی۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز چین کے شہر ہینگزو میں  23 ستمر تا 8 اکتوبر ہوں گے

مزیدخبریں