ڈبلن: آئرش حکومت کی جانب سے آئرلینڈ کے خوبصورت جزیروں میں رہنے کیلئے 92 ہزار ڈالر سے ایک پالیسی متعارف کروائی گئی ہے جس کےتحت شہروں سے دور قدرتی حسن سے مالا مال علاقوں میں رہنے کے خواہش مند افراد حکومتی پیسوں سے پراپرٹی خرید کر اسے آباد کرسکتے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق'اَوور لِونگ آئلینڈز' کے نام سے متعارف کروائی گئی پالیسی کے تحت 30 کے قریب کم آباد اور دور دراز جزیروں کو پھر سے آباد کرنے کیلئے 10 سالہ اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔
حکومتی پالیسی کے مطابق رہائشیوں کو ملنے والے 92 ہزار ڈالر صرف تعمیراتی کام پر لگائے جاسکتے ہیں۔ خواش مند افراد اس جزیرے پر حکومتی پیسوں سے پراپرٹی خرید کر اسے آباد کرسکتے ہیں۔آئرش حکومت کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے متعلق تفصیلی پلان یکم جولائی کو جاری کیا جائے گا۔