حج کے موقع پر  وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا پیغام

11:51 PM, 27 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:حج کے موقع پر  وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی عازمین حج کو مبارکباد ، سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر پاکستان کے لیے دعائوں بھرا  پیغام دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ " حج کے موقع پر میری بارگاہِ ربِ جلیل میں یہ دعا ہے کہ پاکستان کی تمام معاشی مشکلات دور ہوں اور پاکستان ترقی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنے."

ساتھ ہی ساتھ کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے امن اور سلامتی کی دعا کی کہا کہ "میری اس حج کے اس پاک موقع پر یہ بھی دعا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر امت مسلمہ بالخصوص ہمارے کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کی تمام مشکلات دور کریں۔آمین"

مزیدخبریں