اسلام آباد:حج کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی عازمین حج کو مبارکباد ، سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر پاکستان کے لیے دعائوں بھرا پیغام دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ " حج کے موقع پر میری بارگاہِ ربِ جلیل میں یہ دعا ہے کہ پاکستان کی تمام معاشی مشکلات دور ہوں اور پاکستان ترقی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنے."
مکہ مکرمہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کرتے لاکھوں عازمینِ حج، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو میری طرف سے حج 1444ھ بہت بہت مبارک ہو. حج کے موقع پر میری بارگاہِ ربِ جلیل میں یہ دعا ہے کہ پاکستان کی تمام معاشی مشکلات دور ہوں اور پاکستان ترقی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنے. میری اس حج…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 27, 2023
ساتھ ہی ساتھ کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے امن اور سلامتی کی دعا کی کہا کہ "میری اس حج کے اس پاک موقع پر یہ بھی دعا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر امت مسلمہ بالخصوص ہمارے کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کی تمام مشکلات دور کریں۔آمین"