مناسک حج آج  بھی جاری،حجاج رمی میں مصروف

مناسک حج آج  بھی جاری،حجاج رمی میں مصروف
سورس: File

جدہ:مکہ مکرمہ کی مقدس سر زمین پر مناسک حج آج  بھی جاری،لبیک اللھم لبیک   کی صدائیں، حجاج کرام مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گزارنے کے بعد منیٰ  پہنچ گئے۔

حجاج کرام  کا جمرات میں شیطان کو کنکریاں مارنے کا عمل جاری۔ قربانی کی ادائیگی کے بعد بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔

سعودی قومی ادارہ شماریات نے اعلان کے مطابق  اس سال کل 1,845,045 حجاج کرام نے فریضہ حج ادا کیا۔ جس میں سے بیرون ملک سے آنے والوں کی تعداد 1,660,915 ہے اور اندرون ملک سے آئے حجاج کی تعداد  184,130ہے۔

حرمین شریفین کے صدر نے تمام حجاج کرام کے لیے پیغام دیا  کہ "میں عید الاضحی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ آپ کی اور ہماری طرف سے (ان اعمال)کو قبول فرمائے

واضح رہے کہ رمی کے بعد حجاج  خانہ کعبہ جا کر طواف زیارت کریں گے، صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گےاور  واپس منیٰ جا کر ایام تشریق گزاریں گے ۔

مصنف کے بارے میں