سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں عیدالضحیٰ کے اجتماعات

10:33 AM, 28 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

جدہ: سعودی عرب میں دنیا بھرسے آئے مسلمان آج    عید الضحیٰ منارہے ہیں، مکہ مکرمہ  میں مسجد الحرام میں نماز عید کا  بڑا اجتماع ہوا۔مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں بھی نماز عید کا روح پرور اجتماع ہوا۔

سعودی عرب کی 12ہزار سے زائد مساجد میں نماز عید ادا کی گئی۔نماز عید کے دوران سکیورٹی کےسخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

یواے ای،قطر،بحرین، کویت ،اومان سمیت خلیجی  ریاستوں  میں بھی  مسلمان آج عیدالضحیٰ منائی جا رہی ہے۔مسلم ممالک میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔

برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں بھی بعض کمیونٹیز آج اوربعض  کل  عیدالاضحیٰ منائیں گی۔

مزیدخبریں