پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ہمارے امیدوار ہیں: چوہدری شجاعت حسین

09:51 PM, 28 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حمایت سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دعوؤں کی تردید کر دی۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چوہدری پرویز الٰہی ہی ہمارے امیدوار ہیں اور (ق) لیگی ارکان انہیں ہی ووٹ دیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ غلط افواہیں پھیلا کر ہمارے ارکان پنجاب اسمبلی کو غلط فہمی میں نہ ڈالا جائے، (ق) لیگی ارکان پنجاب اسمبلی نے ہمیشہ پارٹی نظم و ضبط کی پابندی کی ہے اور انشاءاللہ اب بھی وہ چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کریں گے۔ 
چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ غلط بیانی کرنے کے بجائے صاف گوئی سے کام لیا اور دوسروں کو بھی یہی درس دیا، ایسی بے بنیاد افواہوں پھیلانے والے اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ 

مزیدخبریں