این مورگن کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

09:28 PM, 28 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن: انگلینڈ کو پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈکپ کا فاتح بنانے والے کپتان این مورگن نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے جاری بیان میں این مورگن کا کہنا ہے کہ میں نے بہت سوچ سمجھ کر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لیا ہے، اگرچہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا مگر یہ بہترین وقت تھا۔ 
واضح رہے کہ انگلینڈ نے این مورگن کی ہی قیادت میں پہلی مرتبہ 2019 میں کرکٹ ورلڈکپ ٹائٹل جیتا تھا جبکہ ان کی قیادت میں انگلش ٹیم 126 ون ڈے کھیل کر 76 میں کامیاب رہی۔ 
انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 225 ایک روزہ میچز میں 6 ہزار 957 رنز بنائے جن میں 13 سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ انہوں نے اپنی پہلی سنچری آئرلینڈ کیخلاف بنائی تھی۔ 

مزیدخبریں