اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 30 جون سے اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب اورخلیجی ممالک سے مرطوب ہوائیں 29 جون کوملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو رواں ہفتے کے آخر میں ملک کے جنوبی علاقوں میں زیادہ شدت سے پھیل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تین سے پانچ جولائی کے دوران کراچی اور حیدر آباد میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اورفیصل آباد میں بھی 30 جون سے چار جولائی تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔