سری نگر :بھارتی حکام نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے فوجی علاقے میں مزید ڈرونز دیکھے گئے ہیں اور آج فائرنگ کر کے 2 ڈرونز کو بھگایا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں فضائی اڈے پر ڈرون کے دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔
بھارتی سیکورٹی حکام نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ یہ ڈرونز 14 کلومیٹر دور پاکستانی علاقے سے نہیں اڑائے گئے۔
بھارتی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرونز کی وجہ سے بھارتی سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں۔
کل کے ڈرون حملے سے بھارت کے عسکری حلقوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے، بھارت میں اس قسم کے حملے میں پہلی بار دھماکہ خیز مواد سے لدے ڈرونز استعمال ہوئے ہیں۔