لاہور: مدرسے میں طالب علم سے بدفعلی کے ملزم مفتی عزيز الرحمان نے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم سے انکار کر دیا۔
طالبعلم سے زیادتی: ملزم عزیز الرحمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ ملزم عزیز الرحمان کو کینٹ کچہری میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور ہونےکے بعد علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔
پولیس نے درخواست دی کہ ملزم اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے، دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کیا جائے۔ اس پر ملزم کے وکیل نے کہا کہ پولیس زبردستی بیان دلوانا چاہتی ہے اس لیے موکل سے دس منٹ ملنےدیا جائے۔
ملاقات کے بعد ملزم عزیزالرحمان نے مجسٹریٹ کے روبرو بیان میں اعترف جرم سے انکار کر دیا جبکہ ملزم کا موقف تھا کہ پولیس زبردستی اعترافی بیان لینا چاہتی ہے۔
خیال رہے کہ پولیس تفتیش میں ملزم اعتراف جرم کر چکا تھا اور ملزم کی طالب علم سے زيادتی کی ویڈيوز بھی سامنے آ چکی ہیں۔