اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اتحادیوں اور حکومتی اراکین اسمبلی کے اعزاز میں وزیر اعظم ہائوس میں اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے تمام اراکین نے شرکت کی ۔
وزیر اعظم عمران خا ن نے اعشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مشکل حالات میں ملک چلارہے ہیں،پاکستان کو مسائل سے نکال رہے ہیں ،پاکستان کے مسائل حل کرینگے اور پاکستان کو آگے لے کر جائینگے ،وزیر اعظم کی طرف سے دئیے گئے اعشائیہ میں طارق بشیر چیمہ سمیت ق لیگ کے سینئر ارکان نے شرکت نہیں کی ،وزیراعظم عمران خان نےعشائیہ میں بعض ارکان کی غیرحاضری کانوٹس لیتے ہوئے چیف وہیپ عامر ڈوگر اور پرویز خٹک سےتفصیلات مانگ لیں،وزیر اعظم نے عامر ڈوگر کو کل ایوان میں ارکان کی حاضری یقینی بنانےکا ٹاسک سونپ دیا۔
عشائیے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا ، مشکل حالات میں ملک چلارہے ہیں،جب سےوزیراعظم بنا ہوں 10 مرتبہ باہر سے کھاناکھایا ہے، 3 دفعہ آپ لوگوں کے ساتھ کھاناکھایا،کورونا کےباوجودحکومت نےزبردست بجٹ دیا ہے، ان شاءاللہ کل وفاقی بجٹ باآسانی پاس ہوگا، وزیراعظم عمران خان نےاتحادیوں کا خصوصی شکریہ بھی اداکیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مضبوط حکومت کے بغیر اصلاحات کا عمل مشکل ہے،عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے پر عزم ہیں، ہمیں مشکل وقت میں حکومت ملی، بہت جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے پیکج لا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے ارکان سے مختصر خطاب میں بجٹ منظؤری کیلئے مکمل حمایت کرنے پر ارکان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہاان شاءاللہ وفاقی بجٹ باآسانی پاس ہوگا۔
وزیر اعظم ہائوس میں دئیے گئے اعشائیہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا اتحادی ساتھ تھے ساتھ رہیں گے ، وزیر داخلہ شیخ رشید نے عشائیہ کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسائل سے نکل رہا ہے ،مسائل حل کرینگے اور پاکستان کو آگے لے کر جائینگے ۔