پشاور، جائیداد کے تنازع پر 5 افراد قتل

10:08 PM, 28 Jun, 2021

پشاور: خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے قریبی علاقے سربند میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد قتل ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 2 فریقین کے درمیان پشتخرہ بالا میں جائیداد کے تنازع پر جرگہ جاری تھا کہ اچانک فائرنگ ہو گئی جس سے ایک فریق کے 2 اور دوسرے کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا اور مقتولین کی لاشیں بھی پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئیں جب کہ واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں