دودھ کی دکان سے رقم چرانے والے چاروں اہلکار معطل کردیئے گئے

08:57 PM, 28 Jun, 2021

کراچی:  پولیس کے 4 اہل کار دودھ کی دکان سے رقم چراتے ہوئے پکڑےگئے، چاروں اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکار کی دودھ کی دکان سے رقم چرانےکی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد ایس ایس پی کورنگی نے واقعے میں ملوث 4 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

 ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں خان نے ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

 چاروں اہلکاروں نے گذشتہ روز دودھ کی دکان پر کارروائی کے دوران رقم چرائی تھی، رقم چوری میں ہیڈکانسٹیبل طارق عباسی، کانسٹیبل ذیشان، کانسٹیبل وقاربیگ اور کانسٹیبل عامرخان شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں