آپ کے جواب سے مطمئن نہیں ،ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو پھر طلب کرلیا

08:46 PM, 28 Jun, 2021

لاہور (نیو نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو 30 جون کو دوبارہ طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور شوگر کیس کے سلسلے میں انکوائری جاری ہے۔ حمزہ شہباز 24 جون کو بھی ایف آئی اے لاہور میں پیش ہوئے تھے۔

حمزہ شہباز نے اپنے خلاف الزامات کی صحت سے انکار کیا تھا۔ حمزہ شہباز کو ایف آئی اے نے سوالنامہ جاری کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایف آئی اے لاہور نے حمزہ شہباز کے جواب سے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

مزیدخبریں