موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا ،موجاں ا ی موجاں 

08:05 PM, 28 Jun, 2021

لاہور :موسم گرما کی چھٹیاں ہو ں گی یانہیں ؟این سی او سی نے اپنے اعلامیہ میں اجازت دیدی ،پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات 2 جولائی سے 2 اگست تک کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدار ت ہونے والے این سی او سی کے اجلا س میں جہاں کوروناپابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا وہیں بڑھتی گرمی کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے موسم گرما کی چھٹیوں کی بھی اجازت دیدی گئی ،این سی او سی کے اعلامیہ کے مطابق تمام صوبے موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان خود کرینگے ،پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات 2 جولائی سے 2 اگست تک کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔

اجلاس میں  کورونا صورتحال میں بہتری کے باعث پابندیوں میں مزید نرمی کا فیصلہ کر لیا گیا ،ایس او پیز کے ساتھ مزارات کھولنے ،رات ایک بجے تک ویکسین شدہ افراد کیلئے سینماز کھولنے اور کاروباری اوقات شام آٹھ سے بڑھا کر رات دس بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ملک میں جاری کورونا صورتحال اور این پی آئیز کا تفصیلی جائزہ  لینے کے بعد ثقافتی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد  گنجائش  جبکہ تفریحی مقامات، سوئمنگ پولز کو 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔پیٹرول پمپ، میڈیکل سٹور سمیت ضروریات کے اہم کاروباروں کو چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی، آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت، ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائد ،صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائننگ کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ کی جانب سے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ چیک کرنے کا لائحہ عمل بنایا جائے۔ شادی کی تقریب آؤٹ ڈور 400 افراد کی گنجائش سے کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ 200 افراد تک ویکسینیٹڈ افراد ان ڈور شادی کی تقریب میں شریک ہوسکیں گے۔

مزیدخبریں