کراچی: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے۔ کہتی ہیں شوہر کی جانب سے پہلی بیوی کو راضی کرنے پر ان کا نام بتاؤں گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے اور وہ صوبائی وزیر بھی ہیں۔میرے شوہر کراچی میں مقیم ہیں اور اسمبلی اجلاس میں شرکت بھی کرتے ہیں اور ان کے قریبی دوستوں کو ہماری شادی کا علم ہے۔
ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ میرے شوہر چند روز میں اپنی پہلی بیوی کو راضی کر لیں گے جس کے بعد سب کو شوہر کا نام بتاؤں گی۔ اپنے شوہر کی اجازت سے ان کی تصویر شائع کروں گی اور شوہر کے ساتھ 4 جولائی کو ترکی جا رہی ہوں۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ شوہر کا نام اور شادی کی تفصیلات کے حوالے سے جلد ہی مداحوں کو آگاہ کریں گی۔ ان کی شادی ایک ہفتے قبل ہوئی ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل عروسی لباس میں تصاویر در اصل ان کی شادی کی ہی ہیں۔
خیال رہے کہ حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر بھی ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا گیا تھا۔
حریم نے تصویر کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا تھا تاہم ٹک ٹاک اسٹار نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ جن کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں وہ ان کے شوہر ہیں یا کوئی اور۔ بعد ازاں حریم کے اکاؤنٹ سے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔
اس سے قبل حریم شاہ سے متعلق غیر ملکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم کی اس سے قبل ایک شادی ان کے کزن سے ہوئی تھی جس سے حریم کی بیٹی بھی ہے تاہم حریم شاہ نے اس بات کی تردید کی ہے اور کہا ہےکہ یہ ان کی پہلی شادی ہے۔