بیجنگ:چینی کمپنی نے ایسی انوکھی عینک ایجاد کر لی جس کو پہن کر آپ 140انچ بڑی سکرین کا مزہ لے سکتے ہیں۔
چین ہمیشہ سے نت نئی ایجاد میں لگا رہتا ہے ،ایسی ایک نئی ایجاد نے دنیا کو حیران کر کے رکھ دیا ،اب چینی کمپنی نے ایک ایسی عینک ایجاد کر لی ہے جس کو لگا کر آپ 140 انچ بڑی سکرین کا مزہ لے سکتے ہیں ۔
اس نئی ایجاد کے تحت ٹی سی ایل نیکسٹ- ویئر -جی-اسپیکس کو پہن کر بڑی سکرین کا گمان ہوتاہے ،چین کی’’ٹی سی ایل نیکسٹ- ویئر -جی-اسپیکس‘‘ میں سمارٹ فون ،لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ سے کنیکٹ کی سولت بھی موجود ہے۔
اس عینک کا نام ’’ ٹی سی ایل نیکسٹ- ویئر -جی- اسپیکس ‘‘رکھا گیا ہے ، اس عینک کو کسی بھی سمارٹ فون ،لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ کے ساتھ کنیکٹ کر کے کچھ بھی عینک کی سکرین پر دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیو کی ریزولیشن 1080 پکسل ہے،عینک کی مدد سے ویڈیو گیمز بھی کھیلی جا سکتی ہیں ۔