ہدایتکار لیئق اختر کو مداحوں سے بچھڑے 31 برس بیت گئے

04:56 PM, 28 Jun, 2021

لاہور: ماضی کے معروف ہدایت کار لئیق اختر کی آج31 ویں برسی ہے ۔وہ 28 جون 1990ء کو وفات پا گئے تھے۔

لئیق اختر کی فلم صاعقہ کو نو نگار ایوارڈز سے نوازاگیا ۔

لئیق اختر کا تعلق دہلی سے تھا جہاں انھوں نے 1935ء میں آنکھ کھولی۔ تقسیم کے بعد پاکستان ہجرت کی اور یہاں فلم کنواری بیوہ کے لیے نجم نقوی کے ساتھ معاون ہدایت کار کے طور پر کام کیا۔ اس فلم سے انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد میں فرض، ملاقات، مستانی محبوبہ، جان کی بازی، نورین، جانِ من، موت کے سوداگر، ایثار، خلش اور زندگی یا موت جیسی فلمیں‌ بنائیں اور شائقینِ سنیما نے انھیں‌ بہت پسند کیا۔

لئیق اختر کا شمار ان ہدایتکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے مختلف موضوعات پر فلمیں بنائیں ۔ 

مزیدخبریں