ممبئی ( نیو نیوز)رواں برس شیڈول آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کر نے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ بھارت سے ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔ گنگولی کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحا ل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارتی بورڈ کے صدر سورو گنگولی کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ ورلڈ کپ 17 اکتوبر سےشروع ہوگا یا اس کی تاریخ کوئی اور ہوگی ۔ اس حوالے سے چند دن میں شیڈول کا اعلان کردیا گیا جائے گا۔
واضح رہے کہ موجودہ پلان کے تحت ورلڈ کپ کا پہلا راؤنڈ دو گروپس پر مشتمل ہوگا جو عمان اور یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔
راؤنڈ ون میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بنگلادیش، آئرلینڈ، سری لنکا، نیدرلینڈز، اسکاٹ لینڈ، نمیبیا، عمان اور پاپوا نیو گنی شامل ہیں۔ ان ٹیموں کے درمیان 12 میچز ہوں گے۔ ان 8 میں سے ٹاپ 4 ٹمیں سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جہاں پہلے سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی ٹاپ 8 ٹیمیں موجود ہوں گی اور یہاں سے ٹورنامنٹ کا اہم مرحلہ شروع ہوجائے گا۔
سپر 12 میں مجموعی طور پر 30 میچز کھیلے جائیں گے جو 24 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ سپر 12 میں 12 ٹیموں کو چھ چھ کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور میچز دبئی، ابوظبی اور شارجہ میں ہوں گے۔ اس کے بعد تین پلے آف میچز، دو سیمی فائنلز اور پھر فائنل میچ ہوگا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میزبان بھارت ہی ہوگا تاہم بھارت میں کورونا وائرس کی بدتر صورتحال کی وجہ سے ایونٹ کا وینیو متحدہ عرب امارات کردیا گیا ہے۔