لاہور :قومی کھلاڑیوں کے نئے سال کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ تیار کر لیے گئے ،گزشتہ سال کے کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ،قومی کھلاڑیوں کو یکم جولائی سے نئے کنٹریکٹ دئیے جائیں گے۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق آئندہ سال کے لیے نئے سنٹرل کنٹریکٹ تیار کرلیے گئے ہیں،قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہوں گے،ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کے کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے ،اس سال کئی کھلاڑی نئے سالانہ کنٹریکٹ سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے ۔
نیو نیوز کے مطابق قومی کھلاڑیوں کو یکم جولائی سے نئے کنٹریکٹ دئیے جائیں گے،گزشتہ سال کے کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں،جس کے تحت کئی کھلاڑی کنٹریکٹ سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے ،کئی نئے کھلاڑیوں کی نئے سال کیلئے قسمت کھل جائے گی جنہیں سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا جائیگا ۔
ذرائع کے مطابق حسن علی، فہیم اشرف اور عثمان قادر کو سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے ،عثمان شنواری، اسد شفیق، افتخار احمد کا سنٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا گیاہے ،حارث رؤف، محمد حسنین، فخر زمان، فواد عالم کی کیٹیگری میں بہتری لائی گئی ہے ۔
واضح رہے قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہو جائینگے ،قومی کھلاڑیوں کو یکم جولائی سے نئے کنٹریکٹ دئیے جائیں گے۔