لاہور :معروف ٹک ٹاک سٹا رنے سوشل میڈیا پلیٹ فورم پر اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پیپلزپارٹی کی اہم سیاسی شخصیت سے شادی کر لی ہے ،لیکن انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کا نام نہیں بتایا ،اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کی طرف سے شہلا رضا نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ اگر حریم شاہ کی شادی ہوئی ہے تو یہ شرعی بات ہے ،ہمیں حق نہیں پہنچتا ہم اس پر بات کریں ،انہوں نے کہا فی الحال انہیں بھی نہیں معلوم کے حریم شاہ نے پیپلزپارٹی کی کس سیاسی شخصیت سے شادی کی ہے ۔
شہلا رضاکا کہنا تھا کہ حریم شاہ کی طرف سے شادی کا اعلان انتہائی خوش آئند خبر ہے ،حریم شاہ نے شادی کر کے شرعی کام کیا ہے ،اس پر ہم میں سے کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کوئی بات چیت کریں ،دوسری جانب حریم شاہ نے انسٹا گرام پر شوہر کے ساتھ ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد شوہر کا نام اور شادی کی تمام تفصیلات کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرینگی ۔
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے حریم شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا تھا ۔ ٹک ٹاک اسٹار نے تصویر کے کیپشن میں الحمد اللہ لکھا تھا لیکن یہ نہیں بتایا تھا کہ انہوں نے تصویر میں جن کا ہاتھ تھاما ہوا تھا وہ کون ہیں ، بعد میں ٹک ٹاک اسٹار نے اُس پوسٹ کو ڈیلیٹ کرکے سب کو حیران کر دیا تھا ۔